آئی جی پنجاب نے 35 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 35 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے نوٹیفیکیشن پر دستخط بھی کردیے ہیں جس کے مطابق انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں انسپکٹر محمد عاطف تارڑ، جاوید عالم، محمد یوسف، امجد محمود، سعید اختر، شہباز احمد ہنجرا، جاوید اقبال، انصر پرویز، محمد اظہر ثاقب، شہزادہ عبدالنجیب بٹ، ریاست علی، مبین حسین بھٹی، سعید انور، میاں فیصل عزیز، طارق پرویز، زاہد حسین، رضا رؤف، فیصل مسعود بھٹی، محمد صدیق، خالد محمود، گل شیر، اعجاز احمد، سید آصف علی گیلانی، احسان الہی ظہیر، امجد حسین خان، محمد جاوید اختر، منیر احمد، کلیم احمد، ناصر محمود پنوں، عامر سلطان، اظہر اقبال، غلام مرتضٰی ڈوگر، غلام شبیر، خطیب الرحمان اور اشرف علی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ملتان، الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر سی ای او ایجوکیشن معطل