12 فروری کو عورت مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ
ڈی آئی جی آپریشنز ،سی ٹی او اور ایس پی سول لائن کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کا مراسلہ لکھ دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ملک اشرف)حکومت پنجاب نے 12 فروری کو عورت مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈی سی کی جانب سے عورت مارچ کی درخواست منظور کرنے کے متعلق رپورٹ آج ہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی،جسٹس انوارِحسین خواتین لینہ غنی، نیلم حسین ، فاطمہ جان اور شیرین عمیر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق خواتین نے ڈی سی ، ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سمیت دیگر افسران اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد عثمان خان کے ہمراہ پیش ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے عورت مارچ کی اجازت بارے درخواست منظور کرلی ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کی جانب سے عورت مارچ کی سکیورٹی کے لئے ڈی آئی جی آپریشنزاورسی ٹی او کو مراسلہ جاری کردیاگیاہے،ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان کو بھی مراسلہ جاری کیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے کا فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ،سی ٹی او اور ایس پی سول لائن کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کا مراسلہ لکھا گیا ہے ،12 فروری کو شملہ پہاڑی سے ایجرٹن روڈ تک عورت مارچ کا پروگرام بنایا گیا ہے۔