چیمپئنز ٹرافی، پی سی بی مزید ٹکٹ جاری کرے گا

Feb 06, 2025 | 10:10:AM
چیمپئنز ٹرافی، پی سی بی مزید ٹکٹ جاری کرے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پی سی بی نے مزید ٹکٹس ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی دلچسپی دیکھتے ہوئے چار میچز کی مزید ٹکٹیں جمعرات سے فینز کو دستیاب ہوں گی،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، آسٹریلیا  انگلینڈ میچ کے علاوہ سیمی فائنل کے ٹکٹس ریلیز ہوں گے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے مزید دو ہزار ٹکٹس ریلیز ہوں گے، دیگر میچز کے پانچ، پانچ ہزار ٹکٹس ریلیز ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف سیریز کا اعلان

یہ ٹکٹس آن لائن بھی حاصل کیے جاسکتے اور نجی کوریئر سروس کے دفتر پر بھی دستیاب ہوں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ ایونٹس میں فینز کی دلچپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔