کراچی آئی امریکی خاتون کےذہنی بیماری"بائی پولر ڈس آرڈر"میں مبتلا ہونے کا انکشاف

Feb 06, 2025 | 16:39:PM
 کراچی آئی امریکی خاتون کےذہنی بیماری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے پاکستان آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جناح ہسپتال کراچی کےسپیشل وارڈ میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے، رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کے علاج کے لیے تشکیل دی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خاتون ذہنی بیماری ’’بائی پولر ڈس آرڈر‘‘ میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ طبی ٹیسٹ میں خاتون کو نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر (Bipolar Disorder) کی تصدیق ہوئی ہے جس کا علاج امریکا میں بھی کیا جا رہا تھا,اس سے قبل جناح ہسپتال میں زیرِ علاج امریکی خاتون میں ہیموگلوبن لیول کی کمی سامنے آئی تھی جس کے پیشِ نظر انہیں دو بار خون لگایا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:جناح ہسپتال کراچی میں امریکی خاتون کا ڈانس،ویڈیو وائرل

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون کو جگر کے مسائل کا بھی سامنا ہے، مریضہ ہسپتال کا کھانا کھانے سے انکار اور فاسٹ فوڈ کی فرمائشیں کرتی رہتی ہیں،جے پی ایم سی کے ڈاکٹروں، امریکی خاتون کے علاج پر مامور ٹیم کا کہنا ہے کہ مریضہ کے جگر سے متعلق ٹیسٹ LFT کی رپورٹ بھی صحیح نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب ماہرِ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ بائی پولر ڈس آرڈر ایک نفسیاتی بیماری ہے جو ختم نہیں ہوتی لیکن دوا اور تھیراپی کے ذریعے اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔