لاکھوں افراد کے فنگر پرنٹ چوری،4ملزمان گرفتار

Feb 06, 2025 | 18:04:PM
لاکھوں افراد کے فنگر پرنٹ چوری،4ملزمان گرفتار
کیپشن: موبائل سمز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاکھوں افراد کے فنگر پرنٹ چوری کرنے کا انوکھا واقعہ، ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف اضلاع سے شہریوں کے فنگر پرنٹس چوری کر لئے گئے ،فنگر پرنٹ چوری ہونے پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی حرکت میں آگئی،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تحقیقات کیلئے مراسلہ لکھ دیا،ایف آئی اے نے پی ٹی اے کی درخواست پر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم نے اپنی قیمتی ترین چیز کو کھو دیا، اہم راز فشاں ہونے کا خدشہ

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے فنگر پرنٹ ڈیٹا چوری کرنے والے گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو شادباغ سے گرفتار کیا گیا،ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں ایک لاکھ دس ہزار فنگر پرنٹس چوری کرنے کا انکشاف کیا،ملزمان سادہ لوح شہریوں کے بائیو میٹرک سے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا حاصل کرلیتے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹس کا ڈیٹا حاصل کر کے موبائل کمپنیز کی سمز کو غیر قانونی طور پر ایکٹیو کیا جاتا تھا ،غیر قانونی ایکٹیو سمز کی مدد سے فراڈ ، بلیک میلنگ اور دیگر مشتبہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جمعہ کو سکولوں میں چھٹی کا اعلان