ویڈیو لیک معاملہ، ٹک ٹاکر امشا رحمان نے ملزم کو معاف کردیا

Feb 06, 2025 | 18:13:PM

(حاشر احسن)خاتون ٹک ٹاکر امشا رحمان نے ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو معاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں خاتون ٹک ٹاکر امشا رحمان کی  ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت  ہوئی،ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدنان رسول لاڑک  نے کی،مدعی مقدمہ امشا رحمان کی جانب وکیل ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے،ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزم عبدالعزیز کو معاف کردیا،وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہاکہ ہم ملزم کو معاف کرتے ہیں اسکی ضمانت کی مخالفت نہیں کرتے،اگر ملزم اپنے جرم پر شرمندہ ہو تو اس بات کو آرڈر کا حصہ بھی بنایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:15 شعبان کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

مزیدخبریں