عامر خان تیسری محبت میں مبتلا، سوشل میڈیا پر خوب چرچا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب رپورٹ) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے لیجینڈ اداکار عامر خان ایک بار پھر گوری نامی خاتون کی محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔عامر خان نے اپنی نئی ساتھی کو اپنے اہلخانہ سے بھی ملوایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کی نئی محبت کے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر خوب دھوم مچی ہوئی ہے، عامر خان 59 سالہ اداکار بنگلورو سے تعلق رکھنے والی گوری نامی خاتون کے ساتھ قریبی تعلق میں ہیں، جن کا فلمی صنعت سے کوئی تعلق نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان نے اپنی نئی ساتھی کو اپنے اہلخانہ سے بھی ملوایا ہے، اور یہ ملاقات خوشگوار رہی، جو ان کے اس تعلق کو سنجیدگی سے لینے کی علامت ہے۔
عامر خان نے اپنی نئی محبت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، اور نہ ہی ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے آیا ہے۔ تاہم اگر افواہیں درست ثابت ہوتی ہیں، تو یہ خبر ان کے مداحوں کے لیے حیران کن ہوگی کیونکہ وہ پہلے ہی اپنی دو ناکام شادیوں کے بعد اداکارہ فاطمہ خان کے ساتھ تعلق کیلئے مشہور تھے۔
واضح رہے کہ معروف اداکار نے عامر خان نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے، جنید خان اور ایرا خان ہیں۔ 2002 میں ان کی علیحدگی ہو گئی۔2005 میں انہوں نے فلمساز کرن راؤ سے شادی کی، اور 2011 میں ان کے ہاں بیٹا، آزاد راؤ خان پیدا ہوا۔ تاہم 2021 میں عامر اور کرن نے علیحدگی اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کو ایک ہی دن 3 بڑے جھٹکے ، ٹاپ کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ