(ارشاد قریشی)جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بدھ 12 فروری تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے مزید2گواہان کی شہادت قلم بند،سماعت بجلی کی بندش کے باعث ملتوی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، جس کے دوران استغاثہ کے مزید2گواہان کی شہادت قلم بند کی گئیں،تیسرے کی شہادت جزوی ریکارڈ ہو سکی،مقدمہ میں مجموعی طور پر 15 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جا چکی سولہویں کی جزوی ریکارڈ کی گئی ۔کیس کی سماعت بجلی کی بندش کے باعث ملتوی کی گئی۔ ہفتہ کے روز پی ٹی ائی کی جانب سے احتجاج کی کال کے باعث اور ملزمان کی عدم حاضری کے پیش نظر سماعت بدھ تک ملتوی کی گئی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو اڈیالا جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا ،سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کی فیملی اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں موجود تھے، جبکہ فواد چوہدری،مسرت جمشید چیمہ،شبلی فراز بھی عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان تیسری محبت میں مبتلا، سوشل میڈیا پر خوب چرچا