عمران خان اور آرمی چیف کو بہت جلد مذاکرات کی میز پر لاؤں گا،اعظم سواتی

Feb 06, 2025 | 21:12:PM
عمران خان اور آرمی چیف کو بہت جلد مذاکرات کی میز پر لاؤں گا،اعظم سواتی
کیپشن: اعظم سواتی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیدنعمان شاہ)تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہاہے کہ عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو بہت جلد مذاکرات کی میز پر لاؤں گا۔

رہائی کے بعد مانسہرہ آمد پر  ریلی و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ ملک کو افرا تفری اور دہشت گری سے پاک کرنے کیلئے عمران خان اور آرمی چیف  کا مل بیٹھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،ملک کی 90 فیصد عوام عمران خان کو اپنا لیڈر مانتی ہے اور انکی قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میری رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں البتہ میری بگڑتی صحت کا اس میں اہم کردار ہے ،ان کا کہناتھا کہ9 مئی کے واقعات کی صاف شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام لازمی ہے،اعظم سواتی کاکہناتھا کہ صوبائی حکومت کو کرپشن کے روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گئے،بہت جلد عمران خان وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور سپیکر بابر سلیم سواتی سے ملاقات کروں گا ۔ ان کاکہناتھا کہ فارم 45 کی حکومت نے ملک  اقتصادی، معاشی اور سیاسی طور پر تباہ کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، وزیراعظم شہباز شریف کی اچانک اہم شخصیت کے گھر آمد، کیا بات چیت ہوئی؟جانیے