تحریک انصاف کی درخواست مسترد، 8 فروری کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف کو 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی،ڈی سی لاہور نے جلسے کے این او سی کی درخواست اجازت نہ دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کریں، ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر فیصلہ کر دیا۔
متن میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا،8 فروری کو لاہور میں کرکٹ میچ، انٹرنیشنل سپیکر کانفرنس، اور ہارس اینڈ کیٹل شو جیسے اہم ایونٹس ہیں،جس کی وجہ سے سکیورٹی پر پہلے ہی ہزاروں اہلکار تعینات کئے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اگلے لائحہ عمل سے کارکنوں کو آگاہ کر دیا، عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ شمالی پنجاب کے 10 اضلاع صوابی جلسے میں شرکت کریں گے،پنجاب کے باقی تمام ریجن، وسطی، مغربی اور جنوبی اپنے اپنے اضلاع میں پر امن احتجاج کریں گے،ان کاکہناتھا کہ پی پی اور این اے لیول پر رہنما کارکنوں کے ہمراہ احتجاج اور ریلیوں کا اہتمام کریں گے،تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقے سے لوگوں کو پرامن احتجاج کیلئے نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں مذاکرات؟ اعظم سواتی نے بڑی دعویٰ کر دیا