اہل لاہور کیلئے نائٹ سفاری تفریح کی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے سفاری زو کے دورے کے دوران لاہور اور پنجاب کے شہریوں کو نائٹ سفاری کے آغاز کی خوشخبری سنا دی۔
نگران وزیراعلیٰ نے سفاری زو کی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب بھر کے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ سفاری زو میں نائٹ سفاری شروع کرا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نائٹ سفاری میں لوگوں کو بین الاقوامی معیار اور پروٹوکولز کے مطابق تفریح فراہم کی جائے گی۔ نائٹ سفاری میں عوام کیلئے منفرد قسم کی انٹرٹیمنٹ ہوگی۔ نائٹ سفاری میں ایک ریسٹ ہاؤس بھی ہوگا جس میں فیملیز قیام کرسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اور عوام دوست اقدام، الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ 31 جنوری تک سفاری زو اور لاہور زو پراجیکٹس مکمل ہوجائیں گے، لاہور سفاری زو میں 3 ہاتھی اور 9 زرافے بھی لارہے ہیں جبکہ چڑیا گھر میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے سفاری زو میں 3 ہاتھی لائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ نئے جانوروں کے حصول کیلئے ٹینڈرز جاری ہوچکے ہیں۔ چین سے پانڈا منگوانے کیلئے بھی اعلیٰ سطح پر کاوشیں جاری ہیں، لاہور زو اور سفاری زو کیلئے 100 قسم کے خوبصورت جانور لا رہے ہیں جو بچوں نے پہلے لاہور میں نہیں دیکھے۔