وزیراعلیٰ محسن نقوی کاسیف سٹیزکو ویڈیو وال کی سکرینیز تبدیل کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)نگراں وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے سیف سٹیزاتھارٹی کی ویڈیووال کی سکرینزتبدیل کرنےکا حکم دے دیا ۔
سیف سٹیز حکام کے مطابق سیف سٹیزاتھارٹی کی مین ویڈیووال کی سکرینزعرصہ درازسےخراب تھیں، متعدد ایل ای ڈیز بلیو ہوگئی تھیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے مین وال کی تمام ایل ای ڈیزتبدیل کرنے کاحکم دے دیا ہے جبکہ 200سےزائدایل ای ڈیزکی تبدیلی کیلئےسیف سٹیزنےٹینڈربھی جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے شدید سردی میں جنرل ہسپتال کا دورہ
سیف سٹیز حکام کا مزید کہنا ہے کہ مکمل ویڈیووال ،متعلقہ سامان کی تبدیلی پر 15 سے 20 کروڑ کا خرچہ آئے گا،ایل ای ڈیز کی تبدیلی کیلئے20جنوری تک بڈ جمع کرانیکا ٹینڈرجاری کیا گیا،ویڈیو وال کی تبدیلی سےکیمروں سے مانیٹرنگ کانظام دوبارہ موثر ہوجائیگا۔