جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی گیارہویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی گیارہویں برسی آج 6جنوری کو منائی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں تعزیتی ریفرنسز،کانفرنسز،مذاکرے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے،جس میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور مقررین مرحوم قاضی حسین احمد کی جماعت اسلامی اور ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
قاضی حسین احمد1938ء میں صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز1970ء میں رکن جماعت اسلامی سے کیا ،وہ چار مرتبہ امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوئے۔قاضی حسین احمد 1985ء اور 1992ء میں دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ مولانا شاہ احمد نورانی کے انتقال کے بعد ایم ایم اے کے صدر بھی منتخب ہوئے۔
2002ء کے انتخابات میں قاضی حسین احمد دو حلقوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے انہوں نے ملک کی تمام دینی جماعتوں کو متحد کرکے ایک پلیٹ فارم" متحدہ مجلس عمل"میں اکٹھا کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی کا اہم اقدام، سیف سیٹی اتھارٹی کو بڑا حکم دے دیا
قاضی حسین احمد ایک بلند پایہ سیاستدان اور ممتاز عالم دین تھے انہیں اپنی مادری زبان پشتو کے علاوہ عربی،فارسی،اردو،انگریزی اور دیگر زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا وہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے بہت بڑے مداح تھے اور اپنی تقاریر میں ان کے شعر اکثر شامل کرتے تھے۔قاضی حسین احمد نے ملکی سیاست میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی ان کی جماعت کا یہ نعرہ’ ظالموڈرو قاضی آرہا ہے‘ بھی ملک میں بہت مقبول ہوا قاضی حسین احمد کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ان کی ایک بیٹی سمیعہ راحیل قاضی بھی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔قاضی حسین احمد6جنوری2013ء کواسلام آباد میں دل کے عارضہ کے سبب انتقال کر گئے تھے۔