(حسن علی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ پتھر پر لکھا ہوا ہے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، ہم تو کہتے ہیں کہ قاضی صاحب قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے نانا نے لاہور میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی، کچھ سیاست دان لاہور میں دودھ کی نہروں کا دعویٰ کررہے ہیں، لاہور کی سڑکوں پر گھوم رہا ہوں، مسائل کو دیکھ رہا ہوں، الیکشن تو 8 فروری کو ہی ہوں گے، جتنا کام لاہور میں کرنے کی ضرورت ہے پورے ملک میں نہیں ہے، بے نظیر بھٹو بھی جلاوطنی کے بعد لاہور آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما الیکشن سے باہر
بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ پتھر پر لکھا ہوا ہے الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، ہم تو کہتے ہیں کہ قاضی صاحب قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم چیف جسٹس کی اس بات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، 2013 میں آج سے بھی زیادہ امیدوار نااہل ہوئے تھے، ہم لیول پلئینگ فیلڈ کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں بلکے ہم چاہتے ہیں کہ صاف ، شفاف الیکشن کروائے جائیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سنیٹ اقوام متحدہ ، او آئی سی بھی قرار داد پاس کردے تب بھی الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، الیکشن میں عوام جو فیصلہ کریں گے ہم قبول کریں گے، ماضی میں آمروں نے ہم پر مختلف سیاسی جماعیتں مسلط کیں، ہمیں سازش کے تحت پنجاب سے آوٹ کیا گیا، لاہور سے الیکشن لڑنے کا مقصد ہے کہ پیپلزپارٹی لاہور کو اپنا سمجھتی ہے، اس شہر اور صوبے کے ساتھ پیپلزپارٹی کا جو رشتہ ہے وہ واپس لانا چاہتے ہیں، ماضی میں جنرل ضیا اور جنرل حمید گل نے پنجاب پر سیاسی جماتیں مسلط کیں، شہباز شریف لاہور میں ہمارے این ایف سی ایوارڈ کی وجہ سے اتنا کام کرسکے۔
علاوہ ازیں بلاول بھٹو زردای کی این اے 127 کے علاقے مارڈن کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا الیکشن میں ہمارا منشور ہے، میں الیکشن لڑ رہا ہوں تاکہ اپنے منشور پر عمل کرسکوں، ن لیگ الیکشن لڑ رہی ہے تاکہ ان کا قائد کیسز سے بچ سکے، پی ٹی آئی الیکشن لڑ رہی ہے تاکہ ان کا بانی جیل سے بچ جائے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر علوی کے بیٹے کی کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل، الیکشن ٹریبونل سندھ کا بڑا فیصلہ
قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہار کالونی کا دورہ کیا اور پریسٹ چرچ میں منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا، تقریب میں ذوالفقار علی بدر ،قاسم گیلانی،فیصل۔میر،اسلم گل،امجد حسین ،عمران اٹھوال ،نسیم سہوترا،ایڈون سہوترا نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے نانا نے لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، لاہور کوچنا ہے تاکہ پیپلز پارٹی اس شہر،صوبے اور ملک کی تقدیر بدل سکے، پیپلز پارٹی برابری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اس الیکشن میں انشا اللہ تعالیٰ سلیکشن کا مقابلہ کریں گے، پرانے سیاستدانوں اور سیاست کی جگہ نئی سیاست کا حصہ ہے۔
چرچ میں منتعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کا ہوں اور رہوں گا، کسی جو اپنے بہنوں بھائیوں کے بارے میں غلط ارادے نہیں رکھنے دوں گا، انہیں پہلے مجھ سے ہو کر گزرنا پڑے گا، کسی کو ظلم نہیں کرنے دوں گا، میرے کارکنوں کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، اس صوبے کے گورنر کو قتل کیا گیا، پیپلزپارٹی کو شازش کے تحت بدنام کیا گیا، واپس آیا ہوں اپنا حق چھیننے اور حکومت بنانے آیا ہوں، آپ میرے بہن بھائی اور سفیر بنیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل میر نے کہا کہ مسیحی برادری کے دکھ درد میں شریک ہوتا رہا ہوں، الیکشن میں گلی گلی قریہ قریہ جا کر شریف خاندان کو لندن واپس بھیجیں۔ بشپ نعیم پرشاد نے کہا کہ بھر پور طور پر ہر حلقے میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے۔
بشپ نعیم پرشاد نے بلاول بھٹو کی حلقے سے کامیابی اور وزیر اعظم بننے کی دعا کرائی، تقریب کے آخر میں چیئرمین پیپلز پارٹی کو بائیبل پیش کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔