سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

Jan 06, 2024 | 20:49:PM

(امانت گشکوری) سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرانے کی قرادارمنظور کرنے کا معاملے پر سپریم کورٹ میں سینٹ کی منظور کردہ قراداد کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کیلئے قرار داد پاس کی گئی، سینیٹ میں قرارداد پاس کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، الیکشن وقت پ رنہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے، چیئرمین سینیٹ اور ارکان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

درخواست گزار وکیل اشتیاق احمد مرزا کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد کو غیرقانونی و غیرآئینی قراردیا جائے، سینیٹ کے جن ممبران نے قرارداد پاس کرنے میں کردار ادا کیا ان کیخلاف آرٹیکل 6 کے مطابق کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن ملتوی کرانے کے پیچھے کون؟نام سامنے آگئے

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ  سپریم کورٹ کے 15 دسمبر کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق عام انتخابات کرانے کی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر احمد خان کے علاوہ سینیٹرگردیپ سنگھ، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹ خلیل الرحمان، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر کہدہ بابر، سینیٹرمحمد عبدالقادر، سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینیٹر پرنس احمد عمراحمد زئی، سینیٹرسیمی جمالی، الیکشن کمیشن اور سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں