احسن اقبال اور عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف سماعت، ریٹرننگ افسران ریکارڈ سمیت طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسن اقبال اور عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف کے خلاف اپیل پر سماعت، ریٹرننگ افسران کو متعلقہ حلقوں کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل الیکشن اپیلٹ بنچ نے اپیل پر سماعت کی، الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر این اے 76 کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جنوری کو ریکارڈ طلب کر لیا، اس اپیل پر مزید سماعت 9 جنوری کو ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی نے پنجاب سے امیدواروں کا اعلان کر دیا
درخواست کنندہ کا مؤقف ہے کہ احسن اقبال نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے ہیں, احسن اقبال نے توشہ خانہ کے تحائف کی قیمت اثاثوں میں ظاہر نہیں کی، احسن اقبال نے این اے 76 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے جو غیر قانونی ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف بھی الیکشن اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بطور الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نےووٹر محمد جہانگیر کی اپیل پر سماعت کی، الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 102 فیصل آباد کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
وکیل درخواست گزار نے کاکہنا تھا کہ اپیل کنندہ حلقہ کے ووٹر محمد جہانگیر ہیں جبکہ اپیل کنندہ کا مؤقف ہے کہ اس حلقہ سے عابد شیر علی حلقہ این اے 102 فیصل آباد سے امیدوار ہیں، عابد شیر علی پر تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے لیکن کاغذات نامزدگی میں اس کا ذکر نہیں کیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل آر او کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کلعدم قرار دے۔