انتخابات میں 2 بھائی آمنے سامنے ، کس جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے؟ حیران کن خبر

Jan 06, 2024 | 22:04:PM
انتخابات میں 2 بھائی آمنے سامنے ، کس جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے؟ حیران کن خبر
کیپشن: اصغر خان اچکزئی، اکبر خان اچکزئی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نجب الدین اچکزئی)بلوچستان کے علاقے چمن میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر 2 بھائی آمنے سامنے آ گئے،پی بی 51 پر پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑرہے ہیں۔
بڑا بھائی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق رکن بلوچستان اسمبلی اصغر خان اچکزئی اے این پی کے ٹکٹ پر پی بی 51 پر الیکشن میں حصہ لینگے جبکہ چھوٹا بھائی پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اکبر خان اچکزئی پی بی 51 پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینگے ۔
دونوں بھائی پہلے ہی ایک جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے حصہ رہے ،بعد میں اختلافات سامنے آنے بعد چھوٹے بھائی نے علیحدگی اختیار کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی نے پنجاب سے امیدواروں کا اعلان کر دیا