ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع،پاراچنار روڈ پر چیک پوسٹوں کا قیام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) صوبائی حکومت نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملی طور پر کام شروع کردیا، ٹل، پارا چنار روڈ پر 48 چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق 399 ایکس سروس مین کی بطور سپیشل پروٹیکشن فورس تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پارا چنار میں ایف آئی اے سائبر ونگ قائم ہوگا، تمام بنکرز کو یکم فروری 2025 تک ختم کرنے کے لیے پلان کی تیاری پر کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں:ضلع کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بنکرز کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کرے گی، 15 دنوں کے اندر اسلحہ جمع کرنے کا پلان ترتیب دیا جائے گا، ایپکس کمیٹی فیصلے کے مطابق یکم فروری تک تمام اسلحہ جمع کیا جائے گا، جمع کئے جانے والے اسلحے کا ڈیجیٹائز ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق جمع کیے جانے والے اسلحہ کی نگرانی کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہوگی، مقامی لوگوں کو اسلحہ حکومت کو فروخت کرنے کی پیشکش بھی کی جائیگی، اسلحہ رجسٹریشن کے لیے کرم میں خصوصی ڈیسک قائم کیا جائےگا۔