کرکٹ آسٹریلیا نے سنیل گواسکر کو اختتامی تقریب میں نہ بلانے کی غلطی تسلیم کرلی

Jan 06, 2025 | 11:25:AM
کرکٹ آسٹریلیا نے سنیل گواسکر کو اختتامی تقریب میں نہ بلانے کی غلطی تسلیم کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )کرکٹ آسٹریلیا نے سنیل گواسکر کو اختتامی تقریب میں نہ بلانے کی غلطی تسلیم کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو بارڈر گواسکر ٹرافی دینے کے لیے سنیل گواسکر کو نہیں بلایا گیا تھا، پیٹ کمنز کو ٹرافی سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر نے تھمائی تھی۔

سنیل گواسکر کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ  میں موجود ہونے کے باوجود انہیں نہ بلانے پر خاصی تنقید ہوئی،  اب کرکٹ آسٹریلیا نے تسلیم کیا ہے کہ ٹرافی دینے کے وقت دونوں سابق کپتانوں کو موجود ہونا چاہیے تھا۔

 مزید پڑھیں:آسٹریلیا سے عبرتناک شکست،بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے چھٹی
 کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے بہت پہلے فیصلہ کیا تھا کہ آسٹریلیا کے جیتنے پر ایلن بارڈر ٹرافی دیں گے، اگر بھارت بورڈر گواسکر ٹرافی جیتتا تو سنیل گواسکر ٹرافی دیتے۔

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اگر ایلن بارڈر اور سنیل گواسکر  سٹیج پر موجود ہوتے تو یہ زیادہ اچھا ہوتا ، سنیل گواسکر نے بھی اسٹیج پر خود کو نہ بلائے جانے کا محسوس کیا۔

واضح رہے کہ سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ ٹرافی دینے کی تقریب میں میں بھی موجود ہوتا تو مجھے اچھا لگتا ، میں گراونڈ میں موجود ہوں ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آسٹریلیا جیتاہے، مجھے اپنے دوست ایلن بارڈر کے ساتھ ٹرافی دینے کا موقع ملتا تو مجھے بہت اچھا لگتا۔