ملک میں یوریا کی کھپت میں نمایاں کمی

Jan 06, 2025 | 12:34:PM
ملک میں یوریا کی کھپت میں نمایاں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ملک میں یوریا کی کھپت میں گزشتہ کیلنڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ہوگئی۔

انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال 2024 کے دوران ملک میں 6577000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جو سال 2023 کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے، سال 2023 میں ملک میں 6642000 ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر میں 991000 ٹن یوریا کی کھپت ہوئی جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 58 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2023 میں 628000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:تعمیراتی سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں

 دوسری جانب یوریا کے برعکس ڈی اے پی کی کھپت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کیلنڈر سال 2024 کے دوران ملک میں 1641000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جو کیلنڈر سال 2023 کے مقابلہ میں 4 فیصد زیاد ہ ہے، کیلنڈر سال 2023 میں 1576000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبر میں ملک میں 152000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ہوئی جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2023 میں ملک میں 88000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔