سی این جی سٹیشنز کی بندش،گھریلو صارفین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

Jan 06, 2025 | 15:37:PM
سی این جی سٹیشنز کی بندش،گھریلو صارفین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گیس کے پریشر میں کمی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کو ہفتے میں 2 روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، پشاور میں آج دوسرے روز بھی تمام سی این جی سٹیشنز بند رہےتا ہم گیس کے پریشر میں کمی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔

شہری کہتے ہیں نہ گھریلو امور کیلئے گیس دستیاب ہے اور نہ ہی گاڑیوں کیلئے، ٹرانسپورٹز بھی دگنا کرایہ وصول کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کے فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان 

دوسری جانب سی این جی آپریٹرز کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے نے ان کے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے، اگر گیس کے مسائل جلد حل نہ کئے گئے تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

سی این جی بندش کے باوجود بھی شہر کے مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی۔