کرم مسئلےکو ٹھنڈا کروانے پر ہمیں منفی پیغام دیا گیا،فضل الرحمٰن     

Jan 06, 2025 | 16:14:PM
کرم مسئلےکو ٹھنڈا کروانے پر ہمیں منفی پیغام دیا گیا،فضل الرحمٰن     
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی جمہوریت اور پارلیمانی سیاست معیاری نہیں، ہمیں پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں کرم مسئلے کو ٹھنڈا کرنے والے؟ 

پشاور کے نشتر ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کب تک آپ معاشرے کو غلط فہمی کا شکار کرتے رہیں گے، میرے پاس بھی دونوں فریقین کی طرف سے وفود آئے تھے، ہم نے ان کے لیے راستہ بنایا تو اگلے دن فسادات شروع ہوتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پرسوں ایک سفیر میرے پاس آئے انہوں نے بہت سی باتوں میں کرم کا ذکر بھی کیا، میں نے کہا کہ آپ یہ سننا چاہتے ہیں کہ یہ شیعہ سنی فساد ہے، ہمیں پتہ ہے کہ مسئلہ کا حل کیا ہو سکتا ہے۔

 مزید پڑھیں:ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع،پاراچنار روڈ پر چیک پوسٹوں کا قیام 
 انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں سے میری سرگرمیاں معطل تھیں، آج سے دوبارہ مصروفیات کا آغاز کر رہا ہوں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے میں ہمارے اکابرین کا پارلیمانی کردار رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالات بدلتے رہتے ہیں، ہمیں حالات کے مطابق چلنا پڑتا ہے۔