بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک

Jan 06, 2025 | 18:14:PM
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے 10 بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

چین نے لداخ کے متعدد متنازعہ علاقے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ بھارت کے اندر علیحدگی پسند تحریکوں کے باعث جھڑپوں میں اضافہ ہو گیا ہے, حالیہ واقعہ میں ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے دس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

بھارت کی متعدد ریاستیں مودی حکومت کی انتہا پسند پالیسیوں سے پریشان ہیں اور اکثر فالس فلیگ آپریشنز کے بہانے بے گناہ افراد کی جانیں جاتی ہیں۔

چھتیس گڑھ میں ہونے والا حملہ بھی بھارت میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال کی عکاس ہے۔

ضلع بیجاپور میں حملے کے دوران مارے جانے والے 10 سیکیورٹی اہلکار نارائن پور، دانتے واڈا اور بیجاپور میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی فورسز اور ماؤ نواز باغیوں کے درمیان جھڑپیں گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہیں، جن میں دونوں فریقوں کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کے دوسری مرتبہ وارنٹِ گرفتاری جاری