بنگلہ دیش کا بھارت میں ججز تربیتی پروگرام منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بنگلہ دیش نے بھارت میں 50 ججز اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت قانون و انصاف اور پارلیمانی امور نے ایک سرکلر میں اس فیصلے کا اعلان کیا جو سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں منسوخ کیا گیا۔
تربیتی پروگرام کے لیے نامزد اہلکاروں میں اسسٹنٹ ججز، سینئر اسسٹنٹ ججز، جوائنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دیگر مساوی سطح کے افسران شامل تھے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق 10 سے 20 فروری تک تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے عدالتی اہلکاروں کی پہلے کی منظوری کی منسوخی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں کی گئی۔
واضح رہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد نئی دہلی اور ڈھاکہ کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک