سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کیسے ہوئی؟ بڑا انکشاف

Jan 06, 2025 | 18:47:PM
سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کیسے ہوئی؟ بڑا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سفاری پارک میں مرنے والے ہتھنی سونیا کی موت سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی۔

کراچی کے سفاری پارک میں مرنے والی سونیا ہتھنی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی جس کے مطابق ہتھنی کی موت ٹی بی سے ہوئی,رپورٹ یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور نے تیار کی، جبکہ فور پاز ٹیم بھی بیماری سے لاعلم رہی, بلدیہ عظمیٰ رپورٹ آج جاری کرے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں 18 سالہ سونیا ہتھنی جو پچھلے 15 سال سے سفاری پارک میں بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی، اپنے انکلوژر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔

سفاری پارک کی انتظامیہ کے مطابق ہتھنی سونیا صحت مند تھی لیکن رات کو اچانک اس کی طبیعت بگڑی جس کی تصدیق ڈاکٹر عامر نے صبح ساڑھے 6 بجے کی۔

 امجد زیدی، ڈائریکٹر سفاری پارک نے بتایا کہ 2009 میں افریقی نسل کی 4 ہتھنیاں لائی گئیں تھیں جن میں سے نورجہاں اور مدھوبالا کراچی چڑیا گھر جبکہ ملائیکہ اور سونیا کو سفاری پارک میں رکھا گیا۔

یاد رہے  ابتدائی رپورٹ میں ڈاکٹر عامر نے سونیا کی ہلاکت کو ہارٹ اٹیک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا