روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کامنفی اختتام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278.56 روپے سے بڑھ کر 278.62 روپے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:لائیو شو میں لڑائی کے بعد اختلافات ختم؛شیر افضل مروت نے لیگی سینیٹر کو گلے لگا لیا
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 14پیسے اضافے سے 280 روپے ،یورو49 پیسے اضافے سے 289.24 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 36 پیسے اضافے کے بعد 349.15 روپے ،یو اے ای درہم 1 پیسے اضافے سے 76.20 روپے کا ہوگیاجبکہ سعودی ریال1 پیسے کمی سے 74.45روپے کا ہوگیا۔
ادھرپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا،100 انڈیکس 1331 پوائنٹس کی کمی پربند ہوا ،100 انڈیکس1لاکھ 16 ہزار 255 کی سطح پر بند ہوا،آج 38 ارب روپے مالیت کے 81کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے