دھندکے باعث موٹرو یز بند، سفرکرنے والوں کیلئے ہدایات جاری

Jan 06, 2025 | 22:21:PM
دھندکے باعث موٹرو یز بند، سفرکرنے والوں کیلئے ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) پنجاب اور دیگر میدانی علاقوں میں شدید دھنداور حد نگاہ میں کمی  کے باعث مختلف موٹر ویز کو بندکردیا گیا،موٹروے پولیس نے سفرکرنے والوں کیلئے ہدایات جاری کیے ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں دھند کے شدید اثرات کے سبب کئی موٹرویز بند کر دی گئی ہیں، جس سے سفر میں مشکلات کا سامنا ہے، لاہور ملتان موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک بند کر دیا گیا ہے ،اسی طرح  موٹروے ایم 4 کو بھی حد نگاہ کی کمی کے باعث مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے  تاہم، موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے تاکہ سفر کے متبادل راستے فراہم کیے جا سکیں۔

 لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں،موٹروے ایم 2  جو لاہور سے اسلام آباد کو جوڑتی ہے، بھی لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے۔

 ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے،روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید کہا ہے کہ  ڈرائیور حضرات  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ،عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ 
یہ بھی پڑھیں : موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی