محرم الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کا فیصلہ نہ ہو سکا

Jul 06, 2024 | 00:15:AM
محرم الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کا فیصلہ نہ ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) محرم الحرام میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انٹر نیٹ کی بندش کے  معاملے پر  وزارت داخلہ نے بیان جاری کر دیا۔ 

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ بندش کے معاملے پر صوبوں کی طرف سے درخواستوں پر ابھی وزارت داخلہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ، انٹر نیٹ بند کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے ، ابھی کسی صوبے کی درخواست منظور کی ہے اور نہ ہی مسترد۔ 

یہ بھی پڑھیں : مون سون میں کن سبزیوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے ؟ جانیے