(24 نیوز ) محرم الحرام میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انٹر نیٹ کی بندش کے معاملے پر وزارت داخلہ نے بیان جاری کر دیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ بندش کے معاملے پر صوبوں کی طرف سے درخواستوں پر ابھی وزارت داخلہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ، انٹر نیٹ بند کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے ، ابھی کسی صوبے کی درخواست منظور کی ہے اور نہ ہی مسترد۔
یہ بھی پڑھیں : مون سون میں کن سبزیوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے ؟ جانیے