پنسرہ انٹرچینج کے قریب حادثہ،2خواتین جاں بحق،8افراد زخمی

Jul 06, 2024 | 09:25:AM

(طیب مقبول)  پنسرہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار اور  مزدے  میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ  بچوں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ  تیز رفتار کار کے مزدے کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا،کار سوار منزہ اور سمیرا موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ بچوں سمیت8افراد شدید  زخمی ہوگئے۔

موٹروے اور مقامی پولیس نے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا،زخمیوں میں اسلم، روشن،رضیہ،ثمرہ،ارسلان ودیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

پولیس رپورٹ  کے مطابق  مزد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں