ایف آئی اے کی کارروائی،نیشنل بینک آف پاکستان کا سابق افسر فراڈ کرنے پر گرفتار

Jul 06, 2024 | 16:29:PM
ایف آئی اے کی کارروائی،نیشنل بینک آف پاکستان کا سابق افسر فراڈ کرنے پر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخالق مغیری)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نیشنل بینک آف پاکستان کے افسر غلام مجتبیٰ مہر  کو  1 کروڑ 41 لاکھ روپے فراڈ کرنے پر گرفتار کرلیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سکھر لیاقت ہلیو کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کے سابق افسر غلام مجتبیٰ مہر کو گرفتار کرلیا گیا ۔

نثار عباسی انکوائری افسر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ  وقار حسین اور دیگر صارفین سمیت غلام مجتبیٰ مہر کے خلاف فنڈز میں کرپشن کامقدمہ درج ہونے پر کارروائی کی گئی۔

 انکوائری افسر ایف آئی اے کے مطابق غلام مجتبیٰ مہر نے فنڈز میں سے ایک کروڑ 41 لاکھ روپے کی کرپشن کی۔

یہ بھی پڑھیں:سائبر حملے،جنگ لڑی جائے گی، بابا وانگا کی مزید خوفناک پیشگوئی