کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ اعدادوشمار جاری

Jul 06, 2024 | 17:14:PM
کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ اعدادوشمار جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں کمی ہوئی؟ روپے کے مقابلے میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟ سٹیٹ بینک نے اعدادوشماری جاری کر دیئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 278.38 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہو کر 280.35 روپے کا ہو گیا، اسی طرح یورو 4.23 روپے مہنگا ہو کر 301 روپے، برطانوی پاؤنڈ 4.75 روپے اضافے سے 355.70 روپے، امارتی درہم 32 پیسے اضافے سے 75.93 روپے اور سعودی ریال 42 پیسے مہنگا ہو کر 74.10 روپے کا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں حکومت کے ملٹی لیٹرن انفلوز کی مد میں 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، سٹیٹ بینک کے ذخائر 49.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.39 ارب ڈالر ہوگئے ، دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 12.80 کروڑ ڈالر کمی سے 5.18 ارب ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ترنول جلسہ گاہ سے بڑی گرفتار

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ملکی مجموعی ذخائر 36.60 کروڑ ڈالر اضافے سے 14.57 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔