(عامر شہزاد)صوبے میں لاپتہ شہریوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کی غیر قانونی حراست میں شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے جاری کیا،عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
وکیل درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ صوابی کے رہائشی کو ایس ایچ او تھانہ زیدہ نے پشاور گلبرگ سے اٹھایا،اب بھی شہری ایس ایچ او زیدہ صوابی کے پاس ہے،شہری کی رہائی کیلئے ایس ایچ او 70لاکھ کی رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ صوبے میں لاپتہ افراد کے کیسز بڑھ رہے ہیں،صوبے میں لاپتہ افراد کے متاثرہ خاندان پولیس اور سی ٹی ڈی پر گمشدگی کا الزام عائد کر رہے ہیں،لاپتہ افراد کے خاندانوں کی جانب سے سی ٹی ڈی اور پولیس پر بازیابی کیلئے بھتہ طلب کرنے کے الزامات بھی سامنے آرہے ہیں ۔
تحریری حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں لاپتہ افراد کی صورتحال سنگین ہے۔ عدالت نے 22 اگست کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترنول جلسہ گاہ سے بڑی گرفتار