چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 8جولائی  کو ہو گی،مولانا عبدالخبیر آزاد

Jul 06, 2024 | 19:35:PM

(عیسیٰ ترین)چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یکم محرم الحرام 8جولائی بروز سوموار ہو گی جبکہ یوم عاشور 17جولائی بروز بدھ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں ہوا،مولانا عبدالخبیر آزاد نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،محکمہ موسمیات ، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک  ہوئے۔

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کوئٹہ میں موسم گرد آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہے، چاند کی عمر 16 گھنٹے ہوگی،کوئٹہ میں چاند 8 بجکر 10 منٹ سے 8:27 تک دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 10کلو آٹے کا تھیلا کتنے میں ملے گا؟نوٹیفکیشن جاری

مزیدخبریں