پاور ڈویژن کا گھریلوصارفین کافی یونٹ ٹیرف 69.27روپےتک بڑھ جانے کا اعتراف، تفصیلات آ گئیں 

Jul 06, 2024 | 22:11:PM

(24نیوز) بجلی کی بلوں میں ہوشربا اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں،پاور ڈویژن نے گھریلوصارفین کافی یونٹ ٹیرف 69.27روپےتک بڑھ جانے اعتراف کرلیا۔  

جولائی 2024سےٹیکسوں کےساتھ مختلف سلیبزکےحساب سے ٹیرف کی تفصیلات سامنے رکھتے ہوئے پاور ڈویژن نے اپنےدستاویز  جاری کی ہے جس میں ٹیکسزکےساتھ گھریلوصارفین کافی یونٹ ٹیرف 69.27روپےتک بڑھ جانےکا اعتراف کیا، دستاویز کے مطابق ماہانہ اورسہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کےحساب سےٹیرف میں اتارچڑھاو ہوگا۔ 

نان پرویکٹڈ گھریلوصارفین کا ماہانہ ایک سے100یونٹ تک کا ٹیرف37.38روپےہوجائےگا،ٹیکسزکےساتھ ماہانہ101سے200 یونٹ تک کاٹیرف45.15روپے ، ماہانہ201 سے300 یونٹ تک استعمال پرٹیرف50.17 روپے،ماہانہ301 سے400یونٹ تک استعمال کاٹیرف56.73، ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 59.76روپےہوجائے گا، ماہانہ501 سے600 یونٹ تک استعمال کاٹیرف 61.70روپے ، ماہانہ601سے700 یونٹ کا ٹیرف 63.24 روپے، ٹیکسزکےساتھ ماہانہ700یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 69.27 روپےہوجائےگا۔

 پاور ڈویژن کی دستاویز  میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک سے100یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کاٹیرف19.75روپے ہوجائے گا،ماہانہ101سے200یونٹ تک پروٹیکڈصارفین کا ٹیرف22.71 روپے، تا ہم ٹیکسزکےساتھ ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کاٹیرف4.74 روپےبرقراررہےگا جبکہ اہانہ51سے100یونٹ تک لائف لائن صارفین کاٹیرف9.28روپےبرقرار رہےگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بجلی بِلوں میں اضافی یونٹ، وزیر اعظم کاافسران کیخلاف کارروائی کا حکم

مزیدخبریں