روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

Jun 06, 2024 | 12:17:PM

(24نیوز)انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج بھی معمولی مہنگا ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 59  پیسے برقرار ہے۔

 اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 263 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 74 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
 یہ بھی پڑھیں: سولر پر ٹیکس اور نیٹ میٹرنگ سے متعلق بڑی خبر

مزیدخبریں