کویت: ٹھیکہ دینے پر رشوت لینے کے الزام میں سابق وزیر کو7سال قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کویت کی عدالت نے سابق وزیر برائے سماجی امور مبارک العرو، وزارت سماجی امور کے سابق انڈر سیکرٹری، کوآپریٹو سوسائٹیز کی یونین کے سابق صدر اور ایک اور شہری کو سات سال قید کی سزا سنا دی۔ تمام ملزمان پر ایک مخصوص کمپنی کو ٹھیکہ دینے پر کمپنی سے رشوت وصول کی تھی جس کےثبوت سامنے آنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
عدالت نےکیس کی سماعت کے دوران ملزمان منافع خوری، ناجائز مالی فائدہ اٹھانے اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے کی وجہ سابق وزیر سمیت دیگر ملزمان کو سزا سنائی۔
قبل ازیں کویت میں وزراء کے پراسیکیوشن کی مستقل تحقیقاتی کمیٹی نے چاروں ملزمان پر الزام لگایاتھا کہ انہوں نے ملک کے اندر ایک ادارے کے ٹینڈر سے منافع اور مالی فائدہ حاصل کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کونسلر ہانی الحمدان کی سربراہی میں وزراء کی عدالت نے 21 نومبر 2023 کو سماجی امور کی وزارت کے سابق انڈر سیکرٹری اور فیڈریشن آف فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر مبارک العرو کو قید کی سزا سنائی تھی۔چھالیس سالہ مبارک زید العرو المطیری نے کویتی قومی اسمبلی 2020ء کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے 28 دسمبر 2021 سے یکم اگست 2022 تک سماجی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے وزیر اور ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے وزیر مملکت کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر دشمن ملک سے بات ہوسکتی ہے تو سیاست دانوں سے کیوں نہیں،چیف جسٹس کا بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ