نیب قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

Jun 06, 2024 | 19:30:PM
نیب قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)نیب قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا ،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی 27 اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کیلئے طلب کرلیا ۔

جسٹس شجاعت علی خان نے منیر احمد کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،درخواست میں قائم مقام صدر کے ذریعے آرڈیننس کے ذریعے نیب ترامیم کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اگر دشمن ملک سے بات ہوسکتی ہے تو سیاستدانوں سے کیوں نہیں،چیف جسٹس کا بانی پی ٹی آئی سے مکالمہ