پاکستان یو این سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا 

Jun 06, 2024 | 20:31:PM
پاکستان یو این سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا 
کیپشن: یواین سکیورٹی کونسل اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان 8ویں مرتبہ یو این سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہو گیا،وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انتخاب مسرت کا اظہار اور قوم کو مبارکباددی۔ 

تفصیلات کے مطابق غیرمستقل رکن کیلئے ووٹنگ یواین جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے سیشن میں ہوئی، پاکستان کے حق میں بھارت سمیت 182ممالک نے ووٹ دیا، یونان، ڈنمارک اور صومالیہ بھی 2سال کیلئے غیرمستقل رکن منتخب ہو گئے، پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ میں غیرمستقل رکن کی سیٹ کا امیدوار تھا،پاکستان سے پہلے ایشیا پیسیفک گروپ کی سیٹ جاپان کے پاس تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی  پاکستان کے سال 2025-26 کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انتخاب مسرت کا اظہار اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقیناً یہ ایک قابل  فخر  لمحہ ہے ،182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کا 2025-26 کے لیے رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے ،وزیراعظم کاکہناتھا کہ ہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،ہم اقوام عالم کے درمیان امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے اقوام متحدہ سلامتی غیر مستقل رکن منتخب  ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ 2025-26 کی مدت کے لیے 182 ووٹوں کی زبردست حمایت کے ساتھ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کے انتخاب پر میری دلی مبارکباد،ان کاکہناتھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے وژن کے ساتھ اپنی وابستگی کو برقرار رکھنے کا منتظر ہے،اقوام متحدہ کے چارٹر کے وژن میں جنگ کی روک تھام, امن و عالمی خوشحالی کا فروغ اور انسانی حقوق کے عالمی احترام کا فروغ شامل ہیں،ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے موثر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ میں اس موقع پر وزارت خارجہ، اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور بیرون ملک  مشنز کی شاندار انتخابی مہم اور ٹیم ورک کی تعریف کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا