پاکستان کا جدید کمیونیکشن سیٹلایٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا

Jun 06, 2024 | 22:18:PM
پاکستان کا جدید کمیونیکشن سیٹلایٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پاکستان کا جدیدکمیونیکشن سیٹلایٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق  ملٹی مشن کمیونیکشن سیٹلائٹ ایم ایم ون 5 جون کو  زمین کے مدار میں پہنچا،ایم ایم ون 30 مئی کو سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا،ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک سیٹ ایم ایم 1 زمین سے 38،786 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے، سیٹلائٹ کی  زمینی مدار میں 2۔38 مشرق پر موجود  ہے۔ 

ترجمان کاکہناتھا کہ پانچ ٹن وزنی پاک سیٹ ایم ایم 1 مواصلات کے جدید ترین الات سے لیس ہے، سیٹلایٹ سے ملک کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر آسکے گی۔ 

مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینل استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں،مدار میں سیٹلائٹ کی صحت جانچنے کے لیے سیٹلائٹ پر مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم ذوالحج کب ہو گی؟رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا