(24 نیوز )بھارتی کپتان روہت شرما ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی پیسرز لائن کا سامنا کرنے سے پہلے ہی مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما پاکستان سے مقابلے سے قبل اپنی ٹیم کی سلیکشن پر بھی مایوس دکھائی دیئے، پاکستان کیخلاف اپنے پلان پر بات کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں 4 سپنرز کیساتھ میدان میں اتروں گا،بھارتی ٹیم میں 15کھلاڑیوں کے سکواڈ میں 4سپنرز کی سلیکشن سمجھ نہیں آئی ہےپاکستان کیخلاف میچ کے دوران بھی نیو یارک سٹیڈیم کی پچ نے آئرلینڈ جیسا رسپانس دیا تو 4 اسپنرز کی سلیکشن سمجھ سے بالاتر ہوگی۔
واضح رہے پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا میچ اتوار کے روز 9جون کو نیویارک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں بھارت پہلے سے ہی آئر لینڈ کو شکست دے چکا ہے لیکن یہ پچ کافی زیادہ تنقید کی زد میں ہے اور اب آئی سی سی نے بھی پچ کے غیر معیاری ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی نے نیو یارک سٹیڈیم کی پچ کے غیر معیاری ہونے کا اعتراف کر لیا