کراچی: بڑے علاقے میں اچانک گیس فراہمی بند، گھریلو صارفین پریشان 

Mar 06, 2024 | 08:40:AM

(ویب ڈیسک) سوئی سدرن کے سسٹم سے کراچی کے بڑے علاقے کو اچانک گیس فراہمی بند کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گیس چوروں کے خلاف سوئی سدرن کے آپریشن کی سزا صارفین کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔ گیس سپلائی سے سرجانی،نارتھ کراچی، نیوکراچی، معمار، بفرزون، شادمان، النور، سہراب گوٹھ اور ایف بی ایریا سمیت دیگرعلاقے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق سرجانی میں24انچ قطر کی مین گیس پائپ لائن سے گیس چوری کی جارہی تھی، گیس چوروں کے کنکشنز منقطع کرکے لائن کی رات گئے مرمت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کی تقسیم ، قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کیا بنی ؟

اُن کا مزید کہنا ہے  کہ سوئی سدرن کے آپریشن اور لائن کی مرمت کی اطلاع صارفین کو نہیں دی گئی تھی، سرجانی میں مین گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل اور صبح6 بجےگیس بحال ہوجائیگی۔

مزیدخبریں