پنجاب کے لوگوں کو ان کا حق دہلیز پر ملے گا،وزیراعلیٰ مریم نواز

Mar 06, 2024 | 13:05:PM
پنجاب کے لوگوں کو ان کا حق دہلیز پر ملے گا،وزیراعلیٰ مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سوا تین کروڑ پنجاب کے لوگوں کو ان کا حق دہلیز پر ملنے جا رہا ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ہم مستحقین کورمضان پیکیج دینے جارہے ہیں، اس پیکج کا نام ہم نے "رمضان نگہبان" رکھا ہے، لوگ روزے میں ہوتے ہیں اور قطاروں میں لگنا پڑتا ہے، غریب کا حق تکلیف اٹھائے بغیر گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری اور نوازشریف کی خواہش پر ٹیم نے بہت زبردست ایکسرسائز کی،اس سارے عمل میں پنجاب گورنمنٹ،پولیس اور متعلقہ محکموں کے لوگ شامل ہیں، لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے گورنمنٹ کے پاس کوئی ڈیٹا نہیں ہوتا، ہم نے بی آئی ایس پی اور نادرا کی مدد سے سارا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی بنیاد پر مستحق لوگوں کو تلاش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف صاحب نے بھی گزشتہ رمضان میں لوگوں کو مفت آٹا دیا تھا، خوشی کی خبر ہے آنے والے تین سے چار ماہ میں ساڑھے 12کروڑ عوام کا سروے کریں گے، جس کی 60ہزار سے کم تنخواہ ہے سب کو ڈیٹا میں لیکر آئیں گے، ایک سسٹم میں آپکے پاس  آپ کا ڈیٹا آ جائے گا، آنے والی حکومتوں کیلئے ڈیٹا کے ذریعے آسانی پیدا ہوجائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھٹو صدارتی ریفرنس فیصلے  پر  بلاول بھٹو  کا ردعمل

مریم نواز کاکہنا تھا کہ اکٹھے کیے گئے ڈیٹا میں تصدیق ،ڈلیوری اورشفافیت ہے، اس وقت رمضان نگہبان پیکج کی پیکنگ اور ڈلیوری کا عمل جاری ہے، ابھی تک 80ہزار کے قریب ڈلیوری کرچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بیگ میں 10کلو آٹا ،2کلو چینی،2کلو گھی اور 2کلو چاول ہیں، ہم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو آٹا اورگھی ملوں پر بٹھایا ہے، جو نمونے پاس ہوئے ہیں صرف وہ پاس کیے ہیں باقی نکال دیئے ہیں، جو ملز اچھی کوالٹی نہیں دے رہی تھیں ان 4ملز کو سیل کیا ہے، گھی،چاول،آٹا, بیسن اور چاول کی بہترین کوالٹی رکھی ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے رمضان نگہبان پیکج کے ڈلیوری سسٹم کو ڈیجیٹائز کردیا ہے، ڈلیوری ٹیمز کو یوسیز اور محلوں کی بنیادی پر تشکیل دیا گیا ہے، پی آئی ٹی بی کی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ڈلیوری ٹیموں کیلئے بنائی ہے، ساڑھے 6ملین بیگز ہیں اور ساڑھے 6ملین ہی بیگز پر کیو آرکوڈز موجود ہیں، ہم نے پیکج کو وصول کرنے والوں کی تصاویر لی ہیں جو محفوظ رکھی جائیں گی۔