ٹھٹھہ: سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی اُلٹ گئی 

Mar 06, 2024 | 13:08:PM

(24نیوز) ٹھٹھہ میں حجامڑو کے قریب تیزہواؤں کے سبب سمندر میں ڈوبنے والی کشتی پر سوار 36 ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق کشتی چھوٹی مچھلی کے شکار پر ابراہیم حیدری سے روانہ ہوئی تھی، کشتی کے ناخدا ہاموں کی غلط سمت پر جال پھینک کر شکار کے دوران واقعہ رونما ہوا، تیز ہواؤں کے سبب بلند لہروں نے ال اسد نامی کشتی الٹا دی۔

مزید پڑھیں: "اس فیصلے سے پاکستان ترقی کرسکے گا"،بلاول کا بھٹو صدارتی ریفرنس فیصلے پر ردعمل

سمندر میں گرنے والے ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے، مقامی ماہی گیروں اور اپنی مدد آپ کے تحت 36 ماہی گیر واپس پہنچ گئے، جبکہ 14 تاحال لاپتا ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صوبائی و وفاقی حکومتیں لاپتا ماہی گیروں کی تلاش میں تعاون نہیں کر رہیں، لاپتا ماہی گیروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے لئے پریشان ہیں۔

مزیدخبریں