خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلاباز 9 ماہ بعد زمین پر واپسی کےلیے تیار

امریکی خلاباز5 جون 2024کو روانہ ہوئے تھے اور 13 جون کوانہوں نے واپس آنا تھا

Mar 06, 2025 | 09:13:AM
خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلاباز 9 ماہ بعد زمین پر واپسی کےلیے تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)خلائی اسٹیشن پر پھنسے خلابازوں نے 9 ماہ بعد زمین پر واپسی کی تیاری شروع کردی۔

ناسا کے خلاباز بیری بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز نے گزشتہ سال جون میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا سفر کیا تھا اوروہاں پھنس گئے تھے،اب نوماہ وہاں قیام کرنے کے بعد وہ زمین پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔

 آئی ایس ایس سے ایک پریس کانفرنس میں ولموراورولیمز نے زمین پر واپس آنے کی اپنی توقع کا اظہار کیا ہے۔

ناسا کے مطابق خلا بازوں نے اس جگہ کو چھوڑنے کے بارے میں پرانی یادوں کا بھی اظہار کیا جس میں انہوں نے اتنا طویل عرصہ گزارا،یہ مشن گزشتہ موسم گرما میں اس وقت شروع ہوا جب ولموراورولیمزنے آئی ایس ایس کا سفر کیا، کیپسول میں خرابی پیدا ہونے کے بعد ناسا نے خلابازوں کی حفاظت کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ میں تخلیقی ماحول ختم ہوگیا: انوراگ کشیپ نے ممبئی چھوڑدیا

واضح رہے کہ امریکی خلاباز سنیتا ولیمزاورامریکی خلاباز بیری بوچ ولمور اور دو انجینئر5 جون کو بوئنگ کے اسٹارلائنر کیپسول سے خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوئے تھے اورانہوں نے 13 جون 2024 کو واپس آنا تھا۔