تکنیکی اور آپریشنل وجوہات:کراچی سے روانہ ہونےوالی گیارہ پروازیں منسوخ 

Mar 06, 2025 | 09:44:AM
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات:کراچی سے روانہ ہونےوالی گیارہ پروازیں منسوخ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی گیارہ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور جانے والی11 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504،کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 ،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 شامل ہیں۔

کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف123،125،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلو کی پرواز 208 ،کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں مستحق خاندانوں میں سولر پینل تقسیم کرنے کا فیصلہ

کراچی سے لاہورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز 402،کراچی سے پشاورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 350اورکراچی سے پشاورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 865بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔