دنیا کا سب سے چھوٹا ملک جہاں96 سال میں کوئی بچہ پیدانہیں ہوا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)ویٹی کن سٹی دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے جہاں رومن کیتھولک عیسائیت کے تمام بڑے رہنما رہائش پذیر ہیں۔ ۔
ویٹی کن سٹی جہاں دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے، تووہیں اس کی کئی حیران کن خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہاں گزشتہ 96 سالوں میں کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا۔
یہ ملک 11 فروری 1929 کو وجود میں آیا تھا، لیکن اس وقت سے لے کر اب تک یہاں کوئی پیدائش درج نہیں ہوئی۔
یہ ملک کیتھولک عیسائی برادری کا مرکز ہے، جہاں سے دنیا بھر کے کیتھولک چرچز اور ان کے پادریوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔
ویٹی کن سٹی میں قیام کے بعد سے یہاں کوئی ہسپتال تعمیر نہیں کیا گیا،کئی بار ہسپتال بنانے کی درخواست بھی کی گئی، لیکن ہر بار اسے مسترد کر دیا گیا اس لیےشدید بیمار افراد یا حاملہ خواتین کو اٹلی کے دارالحکومت روم کے ہسپتالوں میں بھیجا جاتا ہے۔ کیونکہ ویٹی کن سٹی روم کے اندر واقع ہے۔
ویٹی کن سٹی کا کل رقبہ صرف 118 ایکڑ ہے، اور یہاں کوئی ہسپتال یا زچگی وارڈ موجود نہیں، جس کے باعث یہاں کسی بچے کی پیدائش ممکن نہیں اسی لیے گزشتہ 96 سال میں یہاں کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ
ویٹی کن سٹی کی آبادی 800 سے 900 افراد پر مشتمل ہے، جن میں زیادہ تر رومن کیتھولک پادری شامل ہیں، اس چھوٹے سے ملک میں جرائم کی شرح کئی دوسرے ممالک کے مقابلے میں زیادہ بتائی جاتی ہے جس کی بنیادی وجہ یہاں آنے والے لاکھوں سیاح ہیں، جن کی وجہ سے چھوٹے موٹے جرائم رونما ہوتے ہیں۔