شریف اللّٰہ کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت گرفتار اور امریکا کے سپرد کیا،ترجمان دفتر خارجہ

Mar 06, 2025 | 17:15:PM
 شریف اللّٰہ کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت گرفتار اور امریکا کے سپرد کیا،ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ شریف اللّٰہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے سپرد کیا، اس پر وزارتِ قانون بہتر بتا سکتی ہے۔ ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللّٰہ کو گرفتار اور امریکا کے سپرد کیا، مجھے اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی پریشانی یا خوف دکھائی نہیں دیتا۔ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔ترجمان نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا شریف اللّٰہ کی گرفتاری پر ردِعمل ایک ریاستی ردِعمل تھا۔داعش کے دہشت گرد شریف اللّٰہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے بہتر ہمسائیگی پر مبنی تعلقات چاہتا ہے لیکن وہاں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان سائیڈ نے پاک افغان سرحد پر پاکستانی حدود میں 2 سرحدی چوکیوں کی تعمیر کی کوشش کی، منع کرنے پر فائرنگ بھی کی گئی، افغانستان کی ان سرگرمیوں کے باعث طورخم سرحد کو بند کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بھارتی وزیرِ مملکت کے آزاد کشمیر سے متعلق بیان کو  افسوس ناک اور قابلِ مذمت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورنے دوسرے بچے کا نام پہلے ہی منتخب کرلیا