باپ یا حیوان،کیوں ہمسایہ کے گھر گئی5 سالہ بچی کو قتل کر دیا

Mar 06, 2025 | 17:45:PM
باپ یا حیوان،کیوں ہمسایہ کے گھر گئی5 سالہ بچی کو قتل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور میں ایک باپ نے حیوان بن کر  پڑوسی کے گھر جانے پر  5 سالہ بیٹی کو بیدردی سے قتل کر کے اس کی لاش کے  ٹکڑے کر کے کھیت میں پھینک دیئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش کے شہر سیتا پور میں پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش کے  ٹکڑے کر دیئے۔پولیس کے مطابق موہت نامی ملزم نے اپنے جرم سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ بیٹی تانی ہمارے پڑوسیوں سے ملنے گئی تھی جن کے ساتھ میرا جھگڑا تھا۔پولیس کے مطابق 25 فروری کو بچی کے گھر کے قریب سے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔پولیس کو تلاش کے دوران بچی کی لاش کا ایک ٹکڑا ملا تھا اور اگلے دن اس کے دیگر حصے بھی ملے جس کے بعد یہ واضح ہو گیا تھا کہ بچی کو قتل کیا جا چکا ہے۔تفتیش کے دوران بچی کا باپ اپنا موبائل فون اہلیہ کو دے کر اچانک غائب ہو گیا تھا، بعد ازاں باپ کے سامنے آنے پر تفتیش کی گئی تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ پہلے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات تھے جو بعد میں خراب ہو گئے، واردات کے دن بیٹی کو رامو کے گھر سے آتے ہوئے دیکھا تو بچی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک سنسان جگہ لے گیا جہاں اسی کے کپڑوں سے اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور پھر لاش کو کھیت میں پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شریف اللّٰہ کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت گرفتار اور امریکا کے سپرد کیا،ترجمان دفتر خارجہ