(کومل اسلم) لاہور سفاری چڑیاگھر میں اہم تبدیلیوں کا آغاز کیا گیا ہے،چڑیا گھر کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ 11 مارچ سے25مارچ تک عوام کے لیے زو بند رہے گا۔
اس دوران جنرل ایریا میں ڈانسنگ فاؤنٹین، آئی سی ٹو پر ریستورانٹ، اور گلیمپنگ پوڈز کی تعمیر و مرمت کا کام تیز کر دیا گیا ہے تاکہ یہ تمام سہولتیں عید تک آپریشنل ہو سکیں،ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو نے کہا کہ جانوروں کے مکمل چیک اپ کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ ان کی صحت اور فلاح کا خیال رکھا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر زو میں سیاحوں کے لیے مزید تفریحی سہولتیں اور اٹریکشنز فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: باپ یا حیوان،کیوں ہمسایہ کے گھر گئی5 سالہ بچی کو قتل کر دیا